ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور: طلبا کے درمیان نفرت کے جذبات پیدا کرتےہوئے بدامنی پھیلانے کی سنگھ پریوار کی کوششیں قابل مذمت : کیمپس فرنٹ آف انڈیا

کنداپور: طلبا کے درمیان نفرت کے جذبات پیدا کرتےہوئے بدامنی پھیلانے کی سنگھ پریوار کی کوششیں قابل مذمت : کیمپس فرنٹ آف انڈیا

Fri, 04 Feb 2022 20:03:17    S.O. News Service

کنداپور:5؍ فروری (ایس اؤ نیوز)پُرامن کنداپور میں طلبا کو استعمال کرکے تعلیمی ماحول کو خراب کرتے ہوئے بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کرنے کا سنگھ پریوارپر الزام عائد کرتے ہوئے  کیمپس فرنٹ آف انڈیا کنداپور شاخ نے مذتی بیان جاری کیا ہے۔

کیمپس فرنٹ آف انڈیا کنداپور شاخ کے صدر مجاہد نے پریس ریلیز جاری کرتےہوئے کہا ہےکہ بہت پہلے سے ہی مسلم طالبات اسکارف پہن کر کالج میں تعلیم حاصل کرتی رہی ہیں ، کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، سبھی دھرموں کی طالبات آپسی بھائی چارے کے ساتھ تعلیم حاصل کررہی تھیں۔ سنگھ پریوار اسی بھائی چارے میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے۔ طلبا کے ذہنوں میں فرقہ وارانہ جذبات پیدا کرکے  کالج میں مذہبی حق اسکارف پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کیسری شال پہن کر نعرے بازی کرتےہوئے تعلیمی میدان میں بدامنی پھیلانے سنگھ پریوار کوشش کررہاہے۔ حسب معمول اسکارف کے ساتھ کالج پہنچیں  طالبات کو کالج گیٹ کے باہر ہی روک کرسنگھ پریوار کے کٹھ پتلی کی طرح سلوک کئے جانے کی کیمپس فرنٹ آف انڈیا کنداپور نے سخت مذمت کرتی ہے۔ پریس ریلیز میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے محکمہ تعلیمات عامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرنسپال کے خلاف مناسب کارروائی کرے اور حجاب چونکہ مسلمانوں کے بنیادی مذہبی آزادی کا حصہ ہے، مسلمانوں کو اپنے دستوری حق کو نافذ کرتےہوئے اسکارف کے ساتھ کلاسس میں حاضر ہونے کی منظوری دے  اور طلبا کے درمیان فرقہ وارانہ نفرت کے بیج بونے والے سنگھ پریوار کے لیڈران پر ضلع انتظامیہ فوری کارروائی کرتے ہوئے تعلقہ میں پرامن ماحول کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔


Share: